بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک نوجوان کے حراست میں لیے جانے کے بعد لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
حراست بعد لاپتہ لیے گئے شخص کی شناخت عمران ولد نادل کے نام سے ہوئی ہے، جو گزشتہ شب اپنے گھر پر چھاپے کے دوران اٹھائے گئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ رات صبح چار بجے پیش آیا، جب پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے مقامی طور پر ڈیتھ اسکواڈ کہا جاتا ہے، نے نادل ولد حیات کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اور اس کے بیٹے عمران کو حراست میں لیا اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اہلِ خانہ اور قریبی ذرائع کے مطابق عمران کو لے جانے کے بعد سے اُس کا کوئی اتا پتا نہیں چل سکا ہے۔ جب کہ عمران کی صرف ایک روز بعد شادی ہونا طے تھی۔
بلوچستان میں حراست کے بعد لاپتہ کیے جانے کے واقعات پر انسانی حقوق کے ادارے طویل عرصے سے تشویش کا اظہار کرتے آرہے ہیں۔ انسانی حقوق کے تنظیموں کے مطابق ایسے کئی واقعات رپورٹ ہوتے ہیں جن میں شہریوں کو پاکستانی فورسز یا مسلح گروہوں کے ذریعے اٹھائے جانے کے بعد ان کی گمشدگی کے واقعات سامنے آتے ہیں۔


















































