بلوچستان کے ضلع مستونگ اور نصیرآباد میں منگل کو دو الگ الگ واقعات میں بم دھماکے اور دھماکا خیز مواد کی برآمدگی رپورٹ ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے مرو کنڈ میں پاکستانی فورسز کے پیدل گشتی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم کسی نے واقعے کی ذمہ داری فوری طور پر قبول نہیں کی۔
دوسری جانب نصیرآباد میں پولیس نے ریلوے ٹریک کے قریب نصب دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا ہے۔



















































