بلوچستان کے ضلع پنجگور اور کراچی سے پاکستانی فورسز نے مزید چھ بلوچوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پروُم، ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے پانچ افراد — جن میں عبدالغفار ولد ملنگ، حامد ولد داد محمد اور مجید ولد رشید سمیت مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے مزید دو افراد شامل ہیں — کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ مذکورہ افراد پروُم میں محنت مزدوری اور روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے۔
علاوہ ازیں کراچی کے علاقے لیاری سرگوات سے پاکستانی فورسز نے رکشہ ڈرائیور شاہ زیب صمد کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور روزانہ کی بنیاد پر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کے نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں

















































