کیچ: سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

34

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد میں گذشتہ روز سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت جلال ولد دین محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نقاب پوش تھے اور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ انہوں نے سروس اسٹیشن پر گاڑی کی صفائی کے دوران جلال دین کو گولی مار کر قتل کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق، جلال دین محمد ایک زمیاد کی گاڑی کا ڈرائیور تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے دو بھائی پہلے بھی جبری لاپتہ ہوچکے تھے۔ ان میں سے ایک، دل جان، کو پہلے حراست میں لیا گیا تھا اور طویل عرصے تک لاپتہ رہنے کے بعد رہا کیا گیا جبکہ جلال دین کے دوسرے بھائی کمال کو بھی حراست میں لیا گیا اور وہ اب تک لاپتہ ہیں۔

مقامی افراد اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق یہ حملہ آوروں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیٹھ اسکواڈ تھا۔ ان گروہوں پر اکثر غیر قانونی حراست، لاپتہ کرنے، اور ہدف بنا کر قتل کرنے کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔