بلوچستان: ویران مقامات سے بے نامی لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری، مزید دو لاشیں برآمد

1

قلات سے انتظامیہ کو دو لاشیں ملی ہیں جنہیں شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں شناخت کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قلات منتقل کردیا گیا ہے۔

آخری اطلاعات تک دونوں لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس ذرائع کے مطابق قلات میں دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق جو کوئی ان کو جانتا ہو وہ قلات پولیس سے رابطہ کرے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ ہفتوں کے دوران لاشوں کی برآمدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے متعدد لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں کئی لاشوں کی شناخت پاکستانی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈز کے ہاتھوں لاپتہ کیے گئے افراد کے طور پر ہوئی ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنان عرصے سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے آئے ہیں۔واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مسخ شدہ لاشوں کا ملنا اب روزکا معمول بن چکا ہے ۔

بلوچستان کے سیاسی جماعتیں مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کا الزام پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے عائد کرتے ہیں ۔