اطلاع کے مطابق، گزشتہ شب پاکستانی فورسز نے دشت کنچتی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر کم سن اعجاز ولد دین محمد عرف دینل کو حراست میں لے لیا۔
خاندان کے مطابق، آج دوپہر انہیں کیمپ بلاکر بچہ حوالے کیا گیا، جو شدید زخمی اور پاؤں میں سوجن کے باعث تشویشناک حالت میں تھا۔ انہیں علاج کے لیے تربت کے ہسپتال لے جایا گیا، تاہم صحت کی خرابی کے سبب انہیں کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، مگر وہ دورانِ علاج وفات پا گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی تشدد کے نتیجے میں کئی نوجوان جانبحق ہو چکے ہیں

















































