بالگتر میں قابض پاکستانی فوج اور آواران میں مواصلاتی نظام پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

38

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 18 نومبر بروز منگل صبح دس بجے کیچ کے علاقے بالگتر آسانک کنڈگ میں قابض پاکستانی فوجی قافلے کو پکٹ فراہم کرنے والے اہلکاروں پر گھات لگا کر جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں قابض پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ دوسری کاروائی 18 نومبر کی رات کو بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے آواران کے علاقے بزداد وہلی ڈھل کے مقام پر قائم یوفون ٹاور کو بارودی مواد سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بالگتر میں قابض فوج اور آواران میں مواصلاتی نظام کو نشانے بنانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک ہماری کاروائیاں منظم انداز میں جاری رہیں گی۔