پنجاب: داعش خراسان کا اہم کمانڈر برہان مسلح حملے میں ہلاک

87

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں داعش کا اہم کمانڈر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے داعش خراسان شاخ کے اہم کمانڈر برہان، جو زید کے نام سے بھی مشہور تھا، کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر اختر آباد کے علاقے پھاٹک میں ہلاک کر دیا۔

برہان عرف زید داعش خراسان کے اہم کمانڈروں میں سے ایک تھا۔ قاری فاتح اور ابوبکر کا قریبی ساتھی تھا۔

یاد رہے مذکورہ شخص داعش کا اہم ذمہ دار بھی رہ چکا تھا اور افغانستان کے مشرقی زون میں بھی اس نے کچھ اہم کاروائیاں انجام دی تھیں۔

پاکستان میں چند مہینوں کے دوران داعش خراسان کے پانچ اہم ارکان مسلح افراد کے حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں جن میں بلوچستان کے علاقے خضدار میں ایک سینئر پاکستانی داعش (خراسان) کمانڈر عاصم بلوچ اور اس کے تاجک ساتھی کی ہلاکت شامل ہیں۔