بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پنجگور، گوادر اور کیچ کے علاقوں میں چار مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر شدید نقصانات سے دوچار کیا۔
ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب پنجگور میں رخشان پل کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر حملہ کرکے قابض فوج کے پوزیشنز پر راکٹ لانچر سے متعدد گولے داغے اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ حملے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور کم از کم پانچ زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 13 نومبر کو پنجگور کے علاقے راہی نگور میں قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فوج کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ سرمچاروں کے ایک اور دستے نے قابض کی جانب سے نصب کردہ جاسوس کیمروں کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔
ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے دس نومبر کو گوادر کے علاقے پسنی میں شادی کور کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بناکر نقصانات سے دوچار کیا۔
مزید کہاکہ ایک اور حملے میں، بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 7 نومبر کو کیچ کے علاقے سامی کلگ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا جس میں قابض فوج کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
بیان کے آخر میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
















































