بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
پاکستانی فورسز پر حملہ پسنی کے علاقے شادی کور میں کیا گیا جہاں مسلح افراد نے راکٹ اور دیگر ہتھیاروں سے فورسز کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔
حملے کے وقت علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی جبکہ حملہ آور بعدازاں نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔
فورسز حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔


















































