نوشکی سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ڈپٹی کمشنر کی ہدایات جاری۔
تفصیلات کے مطابق نوشکی میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر عوامی اجتماعات، تفریحی پروگرامز اور دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر آفس نوشکی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں عوام الناس کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ نوشکی کے کسی بھی سیاحتی یا پکنک مقامات پر نہ جائیں اور عوامی اجتماعات سے گریز کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے نوشکی کے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی پکنک یا اجتماع میں قیام نہ کریں اور کسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام یا پاکستانی فورسز کو دیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



















































