منگچر: فائرنگ سے چار افراد ہلاک

49

خالق آباد تحصیل کے علاقے سربند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ زرد غلام جان کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شاکر سعداللہ لانگو، شاکر خیراللہ لانگو (پسران مولا بخش)، محمد کریم ولد محمد (سکنہ حال کوئٹہ) اور محمد ظاہر ولد خالقداد اقوام لانگو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔