کیچ: پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ

108

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سامی کلگ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تاہم حکام کی طرف حملے سے متعلق کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔