وی بی ایم پی کے احتجاج کو 5991 روز مکمل

26

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ کو نیاز محمد کی سربراہی میں 5991 دن مکمل ہوگئے

کامریڈ منظور بلوچ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، اور اظہار یکجہتی کی۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ تنظیم کو شکایت ہوصول ہوئی ہے کہ ملکی اداروں کے اہلکاروں نے رات 3 بجے نشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر سلمان بلوچ کو ساحر بلوچ اور دلیپ داس کے ہمراہ بولان پلازہ کوئٹہ سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سلمان بلوچ، ساحر بلوچ اور دلیپ داس کی گرفتاری کی بعد انہیں کسی عدالت میں پیش نہ کرنا، اور ان کو جبری لاپتہ کرنا، باعث تشویش اور ملکی قوانین و شہریوں کی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جسکی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں نے اپیل کی کہ وہ سلمان بلوچ اور ان کے دوستوں کی جبری گمشدگی کا نوٹس لیں، ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں فوری طور پر منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے، اور اگر وہ بےقصور ہے تو ان کی رہائی میں اپنی کردار ادا کرکے ان کے خاندان کو اذیت سے نجات دلائی جائے۔