کوئٹہ سے پنجگور کا رہائشی نوجوان حراست کے بعد لاپتہ

32

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے پنجگور کے ایک رہائشی شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت فراز ولد حاجی پازل کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، فراز کا تعلق ضلع پنجگور کے علاقے پروم پیر محمد بازار سے ہے، جبکہ وہ حالیہ دنوں میں پنجگور تار آفس میں رہائش پذیر تھے۔

انہیں 5 نومبر کی صبح کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا، جس کے بعد ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ حراست کے بعد سے اب تک فراز کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات طویل عرصے سے ایک سنگین انسانی حقوق کے مسئلے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں نے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ گمشدہ افراد کے مسئلے کو شفاف طریقے سے حل کیا جائے۔