کوئٹہ: پاکستانی فورسز پر بم حملہ

35

نامعلوم افراد نے فورسز چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

کوئٹہ سے اطلاعات کے مطابق بروری روڈ پر قائم پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو دستی بموں کے حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے پوسٹ میں موجود فورسز اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات کے اطلاعات ہیں۔

دھماکے کی آواز شہر میں دور دور تک سنائی دی، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پاکستانی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ فورسز کو گرنیڈ لانچر سے گولے داغ کر نشانہ بنایا گیا۔