تربت: جبری لاپتہ نوجوان بالاچ دلوش بازیاب

73

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والا نوجوان بازیاب ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ 21 اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت آپسر بلوچی بازار سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے ہشتم جماعت کے طالب علم بالاچ دلوش بازیاب ہوگئے ہیں۔

پیر کے روز لیویز فورس نے بالاچ دلوش کو ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف ان کے اہلِ خانہ نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بالاچ دلوش کی فورسز کے ہاتھوں گمشدگی کی تفصیلات میڈیا کو فراہم کی تھیں اور ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔

بالاچ دلوش دو ہفتوں بعد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔