آواران: جبری طور پر لاپتہ شخص کی لاش برآمد

119

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے شخص کی لاش انتظامیہ نے برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ سے انتظامیہ کو ایک شخص کی لاش ملی ہے، جسے برآمد کرکے شناخت کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں مقتول کی شناخت حمزہ ولد نورجان کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ ولد نور جان کو پانچ روز قبل بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے اورناچ سے حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ (ڈیتھ اسکواڈز) نے اغوا کرکے پاکستانی فورسز کے حوالے کردیا تھا۔

حمزہ ولد نورجان کی لاش آج جھاؤ سے برآمد کرلی گئی ہے۔