تربت کے علاقے سری کہن اور مستونگ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی اور شناخت کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق، تربت میں شہریوں نے صبح کے وقت لاش دیکھ کر اطلاع دی۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والی پولیس ٹیم نے لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے تربت کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب مستونگ میں پولیس تھانہ ولی خان کے دائرہ اختیار میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہونے کے بعد اسے شناخت کے لیے نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


















































