بلوچستان کے ضلع کیچ میں جمعہ کے روز دو مختلف واقعات میں دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پہلا واقعہ بلیدہ کے علاقے میناز میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے علی ولد سعید کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دوسرا واقعہ تربت شہر کے قریب کیچ ندی کے کنارے پیش آیا جہاں سے پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
لاش کو سول اسپتال تربت منتقل کیا گیا، جہاں بعد ازاں متوفی کی شناخت عبدالخالق ولد امیر بخش ساکن دشتی بازار تربت کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
 
			 
		


















































