پنجگور: پاکستانی فورسز کے ہاتھ ماں بیٹی گرفتار، تشدد و بدفعلی کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

1306

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز نے ماں، بیٹی کو حراست میں لے کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے پنچی کے علاقے سے ماں اور بیٹی کو حراست میں لے کر شدید تشدد کے بعد نیم مردہ حالت میں اسپتال چھوڑ دیا ۔ مقامی افراد کے مطابق پاکستانی فورسز نے بیٹی کو بدفعلی کا نشانہ بنایا بعدازاں انہیں پنجگور اسپتال لایا گیا۔

واضح رہے اس نوعیت کے واقعات اس سے قبل بھی بلوچستان بھر میں رپورٹ ہوتے رہے ہیں جہاں گھروں پر چھاپوں کے دوران خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت جبری گمشدگیوں کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

گذشتہ مہینے زہری میں دوران فوجی آپریشن ایک خاتون صفیہ بی بی کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جس کو بعدازاں رہا کردیا گیا۔

رواں سال  23 سالہ طالبہ ماہ جبین بلوچ کو 29 مئی کو اُس کے ہاسٹل پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا۔ اس واقعے سے صرف پانچ روز قبل اُس کے بھائی یونس بلوچ بھی لاپتہ کر دیے گئے تھے۔ یونس گذشتہ دنوں بازیاب ہوگئے تاہم ان کی بہن ماہ جبین تاحال لاپتہ ہے۔