خاران: پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ

137
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو ایک حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز پر گھات لگاکر حملہ خاران کے علاقے لجے میں اس وقت کیا گیا جب فورسز کی 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ علاقے میں فوجی آپریشن کی غرض سے پیش قدمی کررہی تھی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کی تین گاڑیاں براہ راست حملے کی زد میں آئی ہے جس کے باعث فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔