کچھی: دو دنوں سے فوجی آپریشن جاری

119

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے۔

یہ آپریشن 28 اکتوبر سے شروع کیا گیا، جس میں پانچ، شیگ، سحرسنٹ اور کلیرانی کے علاقے شامل ہیں۔ علاقے میں داخل ہونے اور نکلنے والے راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔

آپریشن کے دوران تاحال کسی جانی و مالی نقصان یا گرفتاری کی اطلاعات سامنے نہیں آسکے ہیں۔ ناہی حکام کی جانب سے تصدیق یا تردید سامنے آئی ہے۔