پنجگور: نوجوان جبری گمشدگی کا شکار

49

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے 17 سالہ نوجوان سجاد بلوچ ولد قادربخش گزشتہ ہفتے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں لاپتہ ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق، یہ واقعہ 21 اکتوبر 2025 کو دوپہر تقریباً 2 بجے پنجگور شہر میں نادرا دفتر کے قریب، جانم ٹیلرز کے سامنے پیش آیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سجاد بلوچ کو مسلح افراد جو ممکنہ طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کے رکن تھے، گاڑی میں زبردستی بٹھا لیا اور نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔

ذرائع کے مطابق سجاد جو پیشے کے اعتبار سے ایک دکاندار ہیں، انہیں سب کے سامنے اٹھایا گیا، مگر چھ دن گزر جانے کے باوجود کسی نے کوئی اطلاع نہیں دی وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے کیسز میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے، جنہیں اکثر اغواء کئے جاتے ہیں اور ہفتوں یا مہینوں تک کوئی معلومات سامنے نہیں آتیں۔

بلوچستان میں انسانی حقوق کی تنظیمیں عرصے سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ جبری گمشدگیوں کے واقعات روکیں جائیں۔