تربت: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک

114

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تربت کے علاقے سنگانی سر میں ہفتے کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے پیش آیا، جب موٹرسائیکل پر سوار حملہ آوروں نے ایک نجی کار کو نشانہ بنایا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت اکرام مراد اور شے مرید ولد محمد علی کے نام سے ہوئی ہے، جو دونوں تربت کے علاقے ابسر کے رہائشی تھے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔