گورکوپ: پاکستانی فورسز پر دھماکہ

1
File Photo

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کو ایک بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

گورکوپ کے علاقے میانی کلگ میں فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں پر دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ قافلے کیساتھ روڈ کلئرینس میں مصروف تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔