آواران: پاکستانی فورسز پر حملہ، اسلحہ ضبط

100

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فورسز پر نامعلوم مسلح افراد کا شدید نوعیت کا حملہ ہوا ہے۔

حملہ جھاؤ کے علاقے نوندڑہ میں اُس وقت کیا گیا جب فورسز کی ایک ٹیم گشت پر تھی۔ حملہ آوروں نے جدید ہتھیاروں سے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے فورسز کے اسلحہ بھی ضبط کر لئے ہیں۔ تاہم، فورسز کی جانب سے اس بارے میں باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

تاحال گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، مذکورہ علاقے ماضی میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے ایسے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔ آواران بلوچستان کے ان علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں طویل عرصے سے آزادی پسند مسلح گروہ متحرک ہیں۔