کچھی: فورسز پر بم دھماکہ، یو بی اے نے ذمہ داری قبول کرلی

268
file photo

بلوچستان کے ضلع کچھی میں پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو نامعلوم افراد نے بم دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔

اہلکاروں کو سنی کے علاقے میں رودی ندی کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔ حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) نے قبول کی ہے۔

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اُس وقت ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جب وہ روڈ کلیئرنس میں مصروف تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ فوجی قافلہ سنی کے مرکزی کیمپ سے ڈھاڈر شہر کی جانب جا رہا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہوئے۔