نوشکی: مسلح حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک

41

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ غریب آباد کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت عبیداللہ ساکن بٹو لانڈھی اور عبدالرزاق ساکن غریب آباد کے نام سے ہوئی ہے۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔