یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یو بی اے کے سرمچاروں نے 21 اکتوبر کی صبح تقریباً 9:30 بجے کے قریب ضلع کچھی کے مرکزی شہر ڈھاڈر اور سنی کے درمیانی علاقے نوہشم میں قابض پاکستانی آرمی کے ایک ٹرک کو ریموٹ کنٹرول بم سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے مرکزی چیک پوسٹ کی طرف جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوا جس کی زمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئینگے۔