زیارت: اغواء ہونے والا اے سی کا بیٹا بازیاب

101

بلوچستان لیویز ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت، محمد افضل کے بیٹے مستنصر، جنہیں تقریباً دو ماہ قبل اپنے والد کے ہمراہ اغوا کیا گیا تھا، بازیاب ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، مستنصر کو بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے سے رہا کیا گیا، تاہم ان کے والد ابھی تک اغواکاروں کی قید میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل زیارت میں اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور ان کے صاحبزادے مستنصر کو نامعلوم مسلح افراد نے زیارت کے قریب علاقے سے اغواء کر لیا تھا۔