قلات: نماز کیلئے جانے والا نوجوان جبری لاپتہ

96

قلات سے پاکستانی فورسز نے مستونگ کے رہائشی نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

قلات میں مزدوری کرنے والے نوجوان عبدالناصر ولد عبدالخالق سکنہ کھڈکوچہ، مستونگ کو پاکستانی فورسز نے گیارہ اکتوبر کو قلات کے علاقے کوہنگ سے اس وقت جبری طور پر لاپتہ کردیا جب وہ صبح کی نماز پڑھنے جارہا تھا۔

تین دن گزرنے کے باوجود نوجوان کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ملی ہے۔

حکام نے بھی اس حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔