حب چوکی: شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا

44

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں مبینہ طور پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔

حب پولیس حکام کے مطابق ہفتے کی شام کو حب کے علاقے بھوانی میں گھر میں مبینہ شوہر نے فائرنگ کرکے اپنے بیوی کو قتل کردیا پولیس حکام کے مطابق ابتدائی حقیقت کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاکی کے سبب پیش آیا۔

مقتولہ کے دو بچے تھے اور وارث نہ ہونے کی وجہ سے مقتولہ کی لاش ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی ہے جبکہ مبینہ قاتل شوہر موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

حب پولیس کے مطابق واقعہ کی مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔