بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں نامعلوم حملہ آوروں نے پاکستانی فورسز کی ایک سپلائی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو نقصان کا سامنا رہا ہے جبکہ جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل، کیچ ہی کے علاقے کولواہ میں بھی ایک اور بم دھماکے میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ تاحال کسی نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔