ڈیرہ مراد جمالی میں قابض فورسز کے اہلکار پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہے۔ بی آر جی

73

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے ڈیرہ مراد جمالی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے ڈیرہ مراد جمالی پٹ فیڈر ریلوے پل پر دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا۔ اس دوران قابض پاکستانی فورسز کی ٹیم اسے ناکارہ بنانے کی کوشش میں مصروف تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں قابض فورسز کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے اور ٹریک سمیت پل کو بھی شدید نقصان پہنچا

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ایسے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔