کیچ سے خیبر پختونخوا کے رہائشی شخص کی لاش برآمد

45

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے نوانو زامران سے زوہیب ولد نوگر زیب خان نامی شخص کی لاش ملی ہے جس کے جسم پر پر گولیوں کے نشانات ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق لاش کے کپڑوں سے ایک پرچی ملی ہے جس پرمقتول کا نام و رہائشی پتہ درج ہے۔

انتظامیہ نے لاش تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا ہے، تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔