واشک حملے میں چار اہلکار ہلاک اور افسر سمیت دو اہلکار زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

103

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے تنظیم کے خفیہ ونگ کی اطلاع پر 5 اکتوبر کو صبح 9 بجے کے قریب واشک کے علاقے پتک میں چین- پاکستان اقتصادی راہداری روڈ پر قابض پاکستانی فوج کی تین گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا اور انہیں بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے چار اہلکار موقع پر ہی ہلاک، جبکہ ایک افسر سمیت دو اہلکار زخمی ہوئے۔ کامیاب کاروائی کے بعد سرمچار بحفاظت نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ واشک میں چار فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور افسر سمیت دو کو زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بی ایف ایف عزم کرتی ہے کہ بلوچستان سے قابض قوتوں کے مکمل انخلاء اور بلوچستان کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھے گی۔