واشک: مسلح حملے میں ایک اہلکار ہلاک، آفیسر زخمی، حکام کی تصدیق

130

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بیسمہ میں اتوار کے روز مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا،ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت پیش آیا جب تین فوجی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ معمول کے گشت پر تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ علاقے میں طویل عرصے تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

حکام نے حملے میں ایک اہلکار کی ہلاکت اور ایک سینئر افسر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، تاہم غیر مصدقہ مقامی اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

کسی نے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ بلوچستان میں حالیہ مہینوں کے دوران پاکستانی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی آرہی ہیں۔