بلوچستان کے ضلع قلات میں بلوچ آزادی پسندوں کی مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی، گھنٹوں تک اسنیپ چیکنگ جاری رہی۔
قلات کے علاقے منگچر میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی قائم کی اور ایک گھنٹے سے زائد گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ جاری رکھی۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کا تعلق بلوچ مسلح آزادی پسندوں سے تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران مسلح افراد ظہور نامی ایک شخص کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے۔
دوسری جانب قلات ہی کے علاقے زاوہ میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں فروسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں زخمی ایک فوجی اہلکار چیک پوسٹ سے بھاگ کر بذریعہ لوکل گاڑی قلات شہر پہنچا ہے۔
حکام نے حملے کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔