بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے قلات اور پنجگور میں تین مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کے چھ اہلکاروں سمیت ایک آلہ کار کو ہلاک کردیا جبکہ قابض فوج کے اسلحہ کو تحویل میں لیا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے منگل کے روز قلات کے علاقے جوہان میں قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ پیش قدمی کی کوشش کر رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
ترجمان نے کہاکہ اسی شب قابض فوج کے دیگر اہلکاروں کو سرمچاروں نے جدید اور خودکار ہتھیار استعمال کرتے ہوئے حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم مزید دو اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ قابض فوج کے بزدل اہلکار اپنی پوزیشنز چھوڑ کر بھاگ گئے۔ سرمچاروں نے قابض فوج کے چھوڑے جانے والا اسلحہ اپنی تحویل میں لیا۔
مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 29 ستمبر کی شب پنجگور کے علاقے سیدان میں قابض پاکستانی فوج کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے شاکر کو حملے میں ہلاک کردیا۔
جیئند بلوچ نے کہاکہ مذکورہ آلہ کار علاقے میں قابض فوج کے پے رول پر تھا جو جبری گمشدگیوں اور جارحیت میں قابض فوج کی سہولت کاری کے علاوہ ان کے لیے مخبری کا کام کرتا تھا۔ مزید برآں، آلہ کار قابض فوج کی ایماء پر شہداء کے لواحقین کو تنگ اور ان کی تذلیل کرنے میں بھی ملوث پایا گیا تھا۔
آلہ کار شاکر کو ان جرائم پر بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ہلاک کرکے اس کے منطقی انجام تک پہنچایا۔
آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔