بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم افراد نے زیر تعمیر پل پر کام کرنے والی بھاری مشینری اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے تعمیراتی سامان اور مشینری کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور آلات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
کسی نے تاحال واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔