قلات و تربت حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے 6 اہلکار ہلاک کئے۔ بلوچ لبریشن آرمی

35

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے قلات اور تربت میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے زاوہ میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے چھ اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ اس حملے میں جدید اور خودکار ہتھیار استعمال کیے گئے۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے قابض فوج کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں جارحیت کی غرض سے پیش قدمی کر رہی تھی، تاہم شدید نقصانات کے باعث قابض فوج پسپا ہونے پر مجبور ہوگئی۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب تربت کے علاقے آبسر ، بورڈ کے مقام پر قابض فوج کی ایک چوکی پر دستی بم حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔

بیان کے آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔