زہری: فورسز کا ٹینک، ڈرونز کی مدد سے پیش قدمی، کمانڈوز اتارے گئے

282

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں چوتھے روز بھی کشیدگی برقرار ہے۔

زہری میں پاکستانی فوج کی پیدل اور قافلوں کی صورت میں پیش قدمی، سینکڑوں فورسز کو ٹینک سمیت فضائی کمک حاصل ہے جن میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز میدانی علاقوں سے پیش قدمی کی کوشش کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزان اور شاہموز سمیت دیگر پہاڑی مقامات پر کمانڈوز اتارے گئے ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

 اگست سے زہری بلوچ آزادی پسندوں کے کنٹرول میں ہیں جبکہ اس دوران پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشنز، فضائی نگرانی اور ڈرون حملے بھی رپورٹ ہوئے۔

دو روز قبل انجیرہ کے قریب ہونے والے حملوں میں فورسز کے 15 سے زائد اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے جس کی ذمہ بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

مزید برآں علاقے میں انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ فضائی نگرانی بدستور جاری ہے۔