لاپتہ ہونے والے ڈی ایس پی مستونگ پولیس بازیاب

52

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) رفیق حمزہ مینگل، جو گزشتہ روز سوراب کے قریب مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے تھے، بازیاب ہوکر مستونگ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق 26 ستمبر کی شام ڈی ایس پی رفیق حمزہ مینگل حب چوکی سے مستونگ کے لیے روانہ ہوئے تھے، تاہم سوراب کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

سوراب پولیس اتنظامیہ کے مطابق ان کی گمشدگی کی اطلاع ان کے ڈرائیور نے سوراب پولیس کودی تھی۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی رفیق حمزہ مینگل آج بازیاب ہوکر بخیر و عافیت مستونگ پہنچ گئے ہیں، تاہم انھوں نے ڈی ایس پی کی گمشدگی و بازیابی کے مزید تفصیلات فراہم نہیں کئے ہیں۔