کیچ: پاکستانی فورسز پر آئی ای ڈی حملہ

115

بلوچستان کے ضلع کچ کے علاقے بُلیدہ گلی میں گزشتہ شام نامعلوم حملہ آوروں نے پاکستانی فورسز کی دو موٹر سائیکلوں کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

علاقائی ذرائع نے بتایا کہ فورسز کی دونوں موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کے فوری بعد زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

تاہم حملے کے حوالے سے تاحال حکام موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

اب تک کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر اس نوعیت کے حملے وقتاً فوقتاً ہوتے رہتے ہیں۔ بلوچستان میں سرگرم مسلح تنظیمیں ماضی میں بھی فورسز کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔

حالیہ مہینوں میں پاکستانی فورسز پر اس نوعیت کے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔