سوراب اور واشک میں مرکزی شاہراہوں پر ناکہ بندی، کسٹم اور پولیس اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ اور گاڑیاں ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

0

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 25 ستمبر کی شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک سوراب میں تین مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے اسنیپ چیکنگ کی۔ ناکہ بندی کے دوران تارِکی ڈیم اور نغاڑ سمیت بائی پاس پر سرمچاروں نے پاکستانی محکمہ کسٹم کی اہلکاروں کو سرکاری اسلحے اور گاڑیوں سمیت حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تفتیش مکمل کرنے کے بعد اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا کیونکہ وہ کسی بلوچ مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں پائے گئے تاہم سرکاری اسلحہ اور گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور کاروائی میں 24 ستمبر کی رات بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے واشک کے علاقہ زَرد کے مقام پر سی پیک روڈ پر ناکہ بندی کے دوران پولیس کی گشتی ٹیم کو حراست میں لیا۔ بعد ازاں سرمچاروں نے پولیس اہلکاروں کو رہا کر دیا تاہم پولیس کے ہتھیاروں اور گاڑی کو ضبط کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ سوراب اور زرد، واشک میں ناکہ بندی اور کسٹم و پولیس اہلکاروں سے ان کی سرکاری اسلحہ اور گاڑیوں کو ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی سکیورٹی فورسز سمیت بلوچ مخالف سرگرمیوں میں ملوث تمام افراد اور گروہوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔