بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 24 ستمبر 2025 کی صبح 8:00 بجے آواران کے علاقہ بزداد، کرکی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے پیادہ گشتی ٹیم کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا حملے کے آدھا گھنٹہ بعد ہیلی کاپٹر آکر فوجیوں کے لاشوں اور زخمیوں کو لے گئے، سرمچار کاروائی کے بعد با حفاظت اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا ایک اور کاروائی میں 20 ستمبر 2025 کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے بارکھان کے علاقے وادی بغاؤ، پرغاڑہ میں روڈ پر کنسٹرکشن کا کام کرنے والی کمپنی کے مشینری پر فائرنگ کی اور پھر کریش پلانٹ سمیت مشینری کو نذر آتش کردیا جس کے نتیجے میں مشینری کو شدید نقصان پہنچا مشینری میں جنریٹر اور گریڈر بھی شامل تھے۔
ترجمان نے مزید کہا بی ایل ایف کرکی، بزداد میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کرنے، اور بغاؤ، بارکھان میں روڈ پر تعمیراتی کمپنی کی مشینری پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔