آواران و کیچ: پاکستانی فورسز پر 3 آئی ای ڈی حملے

228
فائل فوٹو

آواران اور کیچ میں پاکستانی فورسز کو تین مختلف آئی ای ڈی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملوں میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بلوچستان کے ضلع آواران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کو اس وقت آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں پہنچے تھے۔ حملے میں متعدد اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دریں اثناء کیچ کے علاقے گورکوپ اور زامران میں دو مختلف آئی ای ڈی حملوں میں فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورکوپ و زامران میں فورسز کی گاڑیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا جن میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے حملوں کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ ان علاقوں میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں سرگرم ہیں اور ماضی میں بھی فورسز پر حملوں میں ملوث رہی ہیں، تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ دھماکے ہوئے ہیں، گذشتہ روز مستونگ کے علاقے دشت میں مختلف اوقات میں دو بم دھماکوں میں پاکستانی فورسز اور ٹرین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔