کوئٹہ اور پنجگور: پانچ افراد جبری طور پر لاپتہ

105

کوئٹہ اور پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ گزشتہ شب پانچ افراد جبری طور پر لاپتہ کردئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ کے بروری علاقے میں مختلف چھاپوں کے دوران کیچ کے تین طالب علم لاپتہ کردئے گئے۔ لاپتہ ہونے والوں میں نوروز ولد منظور، رہائشی سنگ آباد،
در جان (کمسن طالب علم)، رہائشی سنگ آباد، شہبیک ولد ماسٹر طاہر، رہائشی شاپک ڈانڈل شامل ہیں۔

علاقائی ذرائع کے چھاپے رات دیر گئے ہوئے، اور طلباء کو ان کے کمروں سے اٹھا لیا گیا۔ ابھی تک ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

ادھر پنجگور کے خدابادان میں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ڈاکٹر عبدالوحید اور ان کے بیٹے عرفان کو اغواء کر لیا۔