بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ شہر میں قریب سونا خان کے مقام پر سرکاری زیر تعمیر منصوبوں پر کام کرنے والی عسکری کمپنی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔
ترجمان کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں عسکری کمپنی کی ایک رولر مشینری کو مکمل تباہ ہوگیا۔
دوستین بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم مقامی ٹھیکیداروں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ریاستی منصوبوں سے دور رہیں، بصورتِ دیگر اپنی جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔
ترجمان نے مزید کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈز قبول کرتی ہے اور اس نوعیت کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔